نئی دہلی:08 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا انتخابات قریب ہے. ایک یا دو دن میں الیکشن کمیشن تاریخوں کا بھی اعلان کر سکتا ہے۔ تمام پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کو لے کر حکمت عملی بنانے میں لگی ہوئی ہیں۔ اسی سلسلہ میں کانگریس نے جمعرات دیر شام اب 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گجرات میں 4 نام فائنل ہوئے ہے جبکہ یوپی میں 11 نام۔ ان ناموں میں راہل اور سونیا گاندھی کا نام تو ہے پر پرینکا گاندھی کا نہیں۔ نام نہ ہونے کی صورت میں حامیوں میں مایوسی ہے ۔ پہلے ایسا کہا جا رہا تھا کہ پرینکا گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوا ۔ رائے بریلی سے سونیا گاندھی ہی الیکشن لڑے گی۔ کانگریس کی فہرست آنے کے بعد سے سب سے زیادہ مایوسی حامیوں میں ہے؛کیونکہ پرینکا گاندھی کا نام نہیں ہے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ پرینکا گاندھی کو پھول پور یا پھر مرادآباد سے انتخابی میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس بات کو لے کر ابھی تک فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ کانگریس ابھی بھی اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی۔بی ایس پی اتحاد میں شامل ہونے کی امید لگائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں رائے بریلی سے اپنے سب سے اعلیٰ رہنما سونیا گاندھی کو ایک بار پھر امیدوار بنا کر نہ صرف ان کی صحت اور سرگرم سیاست سے الگ ہونے کی قیاس آرائیوں پر ختمہ لگا دیا؛ بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی اس بار الیکشن نہ لڑ کر مکمل طور انتخابی تشہیر پر توجہ مرکوز کریں گی۔ دراصل، کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست میں اتر پردیش کے لئے 11 ناموں کا اعلان کیا گیا جن میں سونیا اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے نام اہم ہیں۔ یہ دونوں اپنی روایتی نشستوں رائے بریلی اور امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے اس طرح کی قیاس آرائی کی جا رہی تھیں کہ صحت کی وجوہات کے باعث شاید سونیا گاندھی2019 کا لوک سبھا الیکشن نہ لڑیں اور ان کی جگہ پرینکا گاندھی الیکشن لڑیں۔ لیکن سونیا کے رائے بریلی سے مسلسل پانچویں مرتبہ الیکشن لڑنے سے قیاس آرائیوں پر ’بریک‘ لگ گیا ہے ۔